جلال آباد( افغانستان): مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بدھ کے روز ماضی کی جنگوں کے دوران نصب کی گئی بارودی سرنگوں میں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ کے پھٹ جانے سے دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس سرنگ کے قریبی علاقے میں کھیل رہے معصوم بچوں کو ایک کھلونا جیسی شے مل گئی جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا لیکن اس شے کے اچانک پھٹنے سے دو بچے موقع پر ہی ہلاک اور ایک بری طرح سے جھلس گیا۔
جنگ زدہ افغانستان میں صوبہ کے ضلع اچین میں یہ حال ہی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ 10 روز قبل صوبہ فاریاب کے خواجہ سبز پوش ضلع میں اسی طرح کے ایک دھماکے میں تین بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔ افغانستان کا شمار بدترین بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ درجنوں افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، پچھلی چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگی میں استعمال ہونے سے بچ جانے والی کار آمد بارودی سرنگوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہر ماہ مارے جاتے ہیںیا معذور ہو جاتے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 