Landslides kill 31 in Nepalتصویر سوشل میڈیا

کھٹمنڈو: (اے یو ایس) نیپال کے اچھام ضلع میں جمعہ کی صبح سے مسلسل بارش کے باعث رات کے وقت تودے گرنے سے کم از کم 31 افراد کی موت اور 43دیگر لاپتہ ہو گئے۔

ڈزاسٹر منیجمنٹ ڈویژن کے ایک عہدیدار ہوم کالا پانڈے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے رات میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران، دور مغربی نیپال میں ضلع کے تین مختلف حصوں میں کچھ مکانات مٹی کے تودوں کی زد میں آ گئے۔اچھام ضلع کے ایک افسر من راج اچاریہ نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے 17 لوگوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور 11 زخمیوں کو موقع سے بچا لیا ہے۔ مزید 43 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کو ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔مسٹر اچاریہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز پڑوسی صوبے میں لے جایا گیا ہے۔ہمالیائی ملک ہونے کے ناطے نیپال میں مانسون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب جیسی قدرتی آفات کا خدشہ رہتا ہے۔ماہرین نے پن بجلی ڈیم اور جنگلات کی کٹائی کر کے تعمیراتی کام کو بھی چٹانیں گرنے اور بارش سے حادثات کا سبب بتایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *