بیروت🙁 اے یوایس) لبنان میں جہاں ہرطرف بدامنی اور معاشی ابتری نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں وہیں عوام بھی موجودہ حالات سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال گذشتہ روز بیروت میں اس وقت سامنے آئی جب ایک شہری نے پستول سے خود کو گولی مار دی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 45 سالہ ایک لبنانی شہری نے اپنے ہی پستول سے البقاع کے مقام پر ریاق جنرل اسپتال کے سامنے خود کو گولی مار دی۔ گولی اس کے سینے کے دائیں جانب لگی جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ابھی تک اقدام خود کشی کا اصل سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔