تروننتھا پورم:(اے یو ایس) کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک تیندوے نے مقامی باشندوں کو ایسا خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھاہے کہ کئی کالونیوں کے رہائشی گھروں میں قید ہو کر رہ گئی اور طلبا کو تیندوے سے محفوظ رکھنے کے لیے گزشتہ 19 روز سے علاقے کے 22 اسکول بند ہی کر دیے گئے اور یلگاوی کے ڈپٹی کمشنر نتیش پاٹل نے یہ کہتے ہوئے کہ بچوں کی تعلیم پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، اسکولوں کو آن لائن چلانے کی ہدایت جاری کر دیں۔رپورٹ کے مطابق اس تیندوے کو انسانی خون منھ کو لگنے سے پہلے ہی کسی نہ کسی طریقے سے پکڑنے کے لیے شروع کیا گیا میگا آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہا لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔گذشتہ روز دو بس ڈرائیوروں نے اس تیندوے کو کلب روڈ پار کرتے دیکھا اور اپنے موبائیل فون سے اس کی ویڈیو بنانا شروع کر دی ۔
ملٹری کیمپ کے قریب بنائی جانے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب دیکھا جا رہا ہے ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تیندوا گولف کورس پر سڑک کے بائیں جانب تقریباً200میٹر تک دوڑتا رہا اس کے بعد گاندھی سرکل اور ونیتا ودھیالیہ گراو¿نڈ کے درمیان دوسری جانب کی جھاڑیوں میں گھس گیا۔ پولیس سمیت محکمہ جنگلات کے 200 سے زائد جوان اس مہم میں مصروف ہیں۔ اس ٹیم میں شارپ سوٹر اور جنگلی جانوروں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق اس مہم میں دو ہاتھی ’ارجن‘ اور ’اولو‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ ساکریبیلو ہاتھی کیمپ سے لائے گئے ہیں۔ یہ ہاتھی بدھ کی صبح سویرے علاقے میں پہنچے جنھیں ٹیم میں جلد ہی شامل کر لیا جائے گا۔
تیندوے کی دہشت کا یہ عالم ہے کہ گولف کلب کے پاس ہنومان نگر، جادھو نگر اور کیمپ علاقہ کے باشندے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے بھی پرہیز کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تیندوے کے چھپنے کی جگہ کا پتہ لگانے کے لیے افسران کو ایک اسپیشل ڈرون بھی ملا ہے۔ بنگلورو کی ایک اسپیشل ٹیم ڈرون کو ایلگورِدم تکنیک سے ہینڈل کرے گی۔ ڈرون گولف کلب کے 250 ایکڑ زمین کی ہر انچ کو اسکین کرے گا۔ کرناٹک محکمہ جنگلات اور بیلگاوی کے ضلع افسران تیندوے کو پکڑنے کے لیے شہر میں میگا ا?پریشن سرگرمی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ تیندوے نے شروع میں جادھو نگر کے ایک مزدور پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور اس کو پکڑنے کی مہم شروع ہوئی۔ مہم میں شامل اراکین کو تیندوے کے قدموں کے نشانات کئی مقامات پر ملے ہیں، لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔