Libya arrests senior IS member responsible for deadly attacksتصویر سوشل میڈیا

طرابلس: لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید محمد الدبیبةنے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ 2018 میں دارالحکومت طرابلس میں ہلاکت خیز حملوں کا اصل ذمہ دار دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے ایک خونخوار دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

محمد الدبیبةنے ایک تقریر میں کہاکہ ملک کے سلامتی دستوں نے منگل کی سہ پہر میں اس داعش لیڈر کو ،جس نے 2018 میں کلیدی اور بڑے سرکاری اداروں اور حکومتی ملازمین کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے والی خودکش کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور قیادت کی تھی،گرفتار کر لیا۔

لیبیا ئی وزیر اعظم نے اندرون و بیرون ملک ہر قسم کی دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے عزم کے ساتھ ساتھ ملک کے سکیورٹی اور عسکری اداروں میں استحکام اور اصلاحات اور لیبیا کے گوشے گوشے میں زندگی معمول پر لانے کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔ واضح ہو کہ 2018 میں داعش نے طرابلس میں الیکشن کمیشن، نیشنل آئل کارپوریشن اور وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر پر تین حملے کیے تھے جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *