List of prime ministers of Elizabeth IIتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس) ملکہ ایلزبتھ دوم کے ، جن کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا، دور حکمرانی میں 14وزراءاعظم آئے اور گئے اور انتقال سے چند روز قبل لز ٹرس ان کے دور اقتدار میں منتخب ہونے والی 15ویں اور ان کے دور شہنشاہیت کی آخری وزیر اعظم تھیں، ٹرس کو 6 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم نے باضابطہ طور پر برطانیہ کا نیا اور اپنے دور حکمرانی کا آخری وزیر اعظم مقرر کیا تھا جبکہ ان کے دور کا پہلا وزیر اعظم ہونے کا اعزاز ونسٹن چرچل کو حاصل تھا۔

چرچل ان کے پسندیدہ وزرااعظم میں سر فہرست تھے۔ان کے دور حکمرانی میں جو وزرااعظم رہے وہ یہ ہیں۔ونسٹن چرچل( 1951-1955)،انتھونی ایڈن( 1955-1957)۔ہیرالڈ میکملن( 1957-1963)،ایلک ڈگلس ہوم( 1963-1964)،ہیرالڈ ولسن( 1964-1970)،ایڈورڈ ہیتھ(-1974)جیمز کالغان( 1976-1979)مارگریٹ تھیچر( 1979-1990)،جان میجر( 1990-1997)،ٹونی بلیئر(1997-2007)،گورڈن براو¿ن( 2007-2010)،ڈیوڈ کیمرون( 2010-2016)،تھریسا مئی(2016-2019)،بورس جانسن( 2019 سے 2022) اورلز ٹرس، ستمبر 2022 سے اب تک۔

دریں اثنا ملکہ کی وفات پر برطانیہ بھر میں سوگ کا عالم ہے جہاں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں کر دیا گیا ہے۔ہزاروں افراد عقیدت کا اظہار کرنے بکنگھم پیلس پہنچے جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں پھول رکھے اور ملکہ کی رہائش گاہ کی تصاویر لیتے رہے۔ملکہ کی وفات کی خبرشاہی محل کے مرکزی دروازے پر چسپاں کی گئی ہے جب کہ حکومت نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک بیان میں بادشاہ چارلس نے کہا ہے کہ میری والدہ کی موت میرے اور تمام اہلخانہ کے لیے انتہائی شدید اداسی کا لمحہ ہے۔ ہم ایک محبوب حکمران اور بہت زیادہ پیار کرنے والی ماں کی وفات کا غم منا رہے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ان کی موت کا نقصان پورے ملک اور دولتِ مشترکہ کے علاوہ دنیا میں لاتعداد لوگ محسوس کررہے ہوں گے۔ شاہ چارلس کا کہنا ہے کہ غم اور تبدیلی کے اس دور میں ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے یہ بات باعث سکون ہے کہ ملکہ کو کس احترام اور پیار سے یاد کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *