Liverpool Star Mo Salah Makes Donations to Egyptian Church After Fire Kills 41 People تصویر سوشل میڈیا

قاہرہ:(اے یوایس )مصری۔انگلش فٹ بال ا سٹار مصری قومی ٹیم کے کپتان اور لیور پول کے سٹار محمد صلاح نے ابوسیفین چرچ کی تعمیر نو کے لیے 3 ملین مصری پاو¿نڈ جو کہ 156,000 ڈالر کے برابر ہے کی رقم عطیہ کی ہے۔اس چرچ میں اتوار کے روز آتش زدگی اور بھگدڑ مچنے سے 41 افراد ہلاک اور چالیس سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔امریکی کھیلوں کی خبروں کی ویب سائٹ بلیچر رپورٹ کے مطابق جیزا گورنری میں واقع چرچ میں حادثے کے فوراً بعد ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام بھیجا گیا۔

یہی خبر برطانوی اخبار ڈیلی مرر نے بھی شائع کی تھی اور اس کے ذریعے آگ لگنے کے بعد محمد صلاح کے اقدام پر روشنی ڈالی تھی اور اس نے “العربیہ ڈاٹ نیٹ” اپنی خبر کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “لیورپول” کے مشہور اسٹرائیکر خیراتی کاموں کے لیے کوئی اجنبی نہیں۔ وہ مصر اور انگلینڈ میں اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں میں پہلے بھی حصہ لے چکے ہیں۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے خیراتی ادارے کی 2022 کی فہرست میں صلاح کو برطانیہ کا آٹھواں سب سے زیادہ فیاض شخص قرار دیا تھا۔ ان کے عطیات کا تخمینہ 2.5 ملین پاو¿نڈ لگایا گیا جو کہ ان کی تخمینہ شدہ دولت کا 6 فیصد 41 ملین سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *