Liz Truss Vows Tax Cuts After Winning Vote to Be Next British PMتصویر سوشل میڈیا

لندن: لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب ہو گئیں انہوں نے اپنے مدمقابل ہند نژاد رشی سوناک کو تقریباً21ہزار ووٹ سے شکست دی۔ انہیں 81ہزار 326ووٹ ملے جبکہ رشی سوناک نے 60ہزار 399ووٹ پائے۔ اگرچہ کنرویٹیو پارٹی کے اراکین کی ووٹنگ سے قبل رشی سوناک کو بہت کم ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ ان کی جیت کے امکانات بمشکل تمام 2فیصد ہیں لیکن نتیجہ کچھ اور بتا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ ٹرس نے ایک ایسے وقت میں کنزویٹیو پارٹی کی قیادت اور ملک کی وزارت عظمیٰ کی ڈور تھامی ہے جب ملک کساد بازاری، صنعتی خلفشار اور مہنگائی کے دور سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے انتخاب کے فوراً بعد کہا کہ ہمیں یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ ہم آئندہ دو برس تک انتھک محنت کر کے ملک کو حالیہ بحران سے کامیابی کے ساتھ نکالیں گے ۔میں ٹیکسوں میں تخفیف اور اقتصادیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بناو¿ں گی۔ میں بجلی کے بحران ،عوام کے بجلی بلوں کے حوالے سے ہی کام نہیں کروں گی بلکہ بجلی فراہمی کے طویل عرصے سے پیش آرہے مسائل حل کرنے کی جانب بھی کام کروں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *