Local govt elections in Karachi postponed yet again as ECP accepts Sindh's requestتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سندھ حکومت کی 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تیسری درخواست پر کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سینئر حکام کے علاوہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر نے بھی شرکت کی۔

بیان کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا ایک اجلاس 11 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا جس میں سیکریٹری وزارت داخلہ، وزارت دفاع، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، پاک آرمی اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں بھی چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ نے یہ درخواست کی تھی کہ کیونکہ پولیس کی نفری کم ہے، لہٰذا پاک آرمی اور رینجرز کو تعینات کرکے اس کی ڈیوٹی پولنگ اسٹیشنز پر لگائی جائے۔بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس اجلاس میں تمام اداروں کو الیکشن کے پ±رامن انعقاد کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، تاکہ پولنگ کا عمل 23 اکتوبر 2022 کو پ±رامن طور پر مکمل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *