Lockdown, visa expiry hold up return of Sindhi men from Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اندور: ہندوستان میں پناہ گزیں کا درجہ حاصل کرنے والے سندھی برادری کے11افراد اپنی نئی نویلی دولہنوں کے ساتھ کوویڈ19-میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنس گئے ہیں اور ان کے ویزا کی میعاد بھی ختم ہو گئی ہے۔

ان کا آبائی ملک اگرچہ پاکستان ہی ہے لیکن اب وہ ہندستان کے مختلف شہروں میں ہندوستانی شہریت حا صل کیے بغیر رہائش پذیر ہیں۔یہ11افراد پاکستان کے سندھ اور بلوچستان صوبوں میں اپنی پاکستانی بیویوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں اور چھ ماہ پہلے ہی ان کی شادیاں ہوئی تھیں ۔

اندور سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن شنکر للوانی نے بتایا کہ ہندوستان میں مارچ کے اواخر میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث یہ تمام11سندھی لوگ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہندوستان واپس نہیں آسکے تھے۔ ان کے کا نو آبجیکشن ٹو ریٹرن ٹو انڈیا (این او آر آئی)ویزا کی میعاد پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔

ہندستانی شہریت نہ ہونے کے باعث ایل ٹی وی رکھنے والوں کو این او آر آئی ویزاپاکستان کا سفر کرنے اور60روز کے اندر واپس آنے کی اجازت دیتا ہے۔

لوک سبھا رکن نے مزید کہا کہ چونکہ یہ نو بیاہتا جوڑے جلد ہی ہندوستان میں اپنی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں اس لیے میں نے مرکز سے یہ معاملہ اٹھایا ہے تاکہ ان کی ویزا کارروائی تیزی سے ہو جائےللوانی نے مزید کہا کہ حکومت نے اس معاملہ پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اندور ممبر پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ انسانیت کے ناطے ان 11سندھیوں کی جلد ہند وستان واپسی یقینی بنانے کے لیے ضروری تقاضے پورے کرے۔

زیادہ تر دولہنوں کے پاس ہندستان آنے کے لیے ویزا تھا لیکن وہ ویزا میعاد ختم اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باعث ہندوستان نہیں آسکیں ۔ان میں سے دو دولہنیں ماں بننے والی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *