London, Ontario lost its innocence character after Pakistan family killing: says Mayorتصویر سوشل میڈیا

لندن: (اے یو ایس) کناڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کا کہنا ہے کہ اتوار کو پیش آنے والے دہشت گرد کے ہاتھوں پاکستانی خاندان کے قتل کے واقعے سے شہر نے اپنی معصومیت کھو دی۔دہشت گرد کے ہاتھوں پاکستانی خاندان کی شہادت کے حوالے سے اونٹاریو میں ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا۔

تعزیتی تقریب میں کناڈاکے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو، اپوزیشن لیڈروں کے علاوہ شہر کے میئر ایڈ ہولڈر سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔لندن اونٹاریو کے میئر ایڈ ہولڈر نے کہا کہ پاکستانی فیملی کو کچلنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آ کر یہاں آباد ہیں، لندن اونٹاریو جس طرح ہمارا گھر ہے، اسی طرح ان کا گھر ہے۔میئر لندن اونٹاریو کا کہنا ہے کہ لوگ یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، اس واقعے سے پورے ملک کو صدمہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کی شناخت کی بنیاد رنگ و نسل نہیں بلکہ انسانیت ہے، متاثرہ خاندان اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ایڈ ہولڈر نے مزید کہا کہ لندن اونٹاریو محفوظ شہر ہے، یہاں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔میئر لندن اونٹاریو کا یہ بھی کہنا ہے کہ کناڈاپرامن ملک ہے، یہاں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *