اسلام آباد:(اے یو ایس ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کی تاریخ میں فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، قوم سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد طویل مارچ کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے پشاور میں پارٹی کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بچوں کے مستقبل اور ملک کی حقیقی آزادی کی خاطر سڑکوں پر اترنا ہو گا۔
عمران نے اپنی حکومت کا تختہ پلٹنے میں غیر ملکی سازش کے اپنے الزام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امریکہ کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور کسی کی کٹھ پتلی نہیں بنے گا ان کی پارٹی اسالم آباد طویل مارچ کا اہتمام کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں آج یہاں آپ سب کو اسلام آباد کی کال دینے آیا ہوں، آپ لوگوں نے گلی محلے میں نکل کر لوگوں کو تیار کرنا ہے تاکہ ہم حقیقی آزادی حاصل کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن وقت ہے ایک امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، بیرون ملک سازش کے تحت نوازشریف، شہباز شریف، اور زرداری جیسے ڈاکوو¿ں کو ہمارے سروں پر بٹھادیا گیا، 30 سال سے یہ ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں، باہر انہوں نے اپنے بڑے بڑے محل بنا رکھے ہیں، یہ لوگ ملک کو لوٹنے کے پاکستان آتے ہیں۔
