ممبئی: مہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے واے سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 149ہو گئی جبکہ 64لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
ریاست کے متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش کے بعد صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے بہت سے اضلاع میں لوگ پانی میں ڈوبے اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنس چکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ دو قومی شاہراہیں اور ان سے جڑی متعدد اہم سڑکیں بند کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ان تک راحت پہنچانا مشکل ہو رہا ہے ۔
سنگلی ضلع کے سنگلی واڑی گاو¿ں کے باہر سڑک سے بھیانک مناظر دکھائی دیتے ہیں جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ صورتحال کتنی خراب ہے اسی کے ساتھ لوگ بیتابی سے مدد کے منتظر افراد اپنے گھروں کی چھت پر پھنس گئے ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ 2019 کے سیلاب جیسی سنگین صورتحال نہیں ہے لیکن یہ تشویشناک ہے کہ کل سے بارش نہ ہونے کے بعد بھی پانی کی سطح میں کمی نہیں آرہی ہے۔
دریں اثنا جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے ملک کے اہل خیر افراد سے مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ جمیعت کی جانب سے ایک وفد بھی متاثرہ علاقہ میں بھیجا گیا ہے تاکہ لوگوں کی مدد کیلئے فوری طورپر ایکشن پلان تیار کیا جاسکے۔
