Maharashtra: Tragic Road Accident In Sangli District, 4 Killed In Bus And Car Collisionتصویر سوشل میڈیا

ممبئی (اے یوایس )مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں بس اور کار کے درمیان تصادم میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق سانگلی ضلع میں بس اور کار کے درمیان تصادم میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ خوفناک حادثہ سانگلی کے ویٹا نیوری روڈ پر پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 7.30 بجے بس اور کار میں ٹکر ہوئی۔ تصادم اتنا تیز تھا کہ کار میں بیٹھے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسی دوران ایئر بیگ کی وجہ سے ایک شخص کی جان بچ گئی۔

دوسری طرف راجستھان کے چورو ضلع میں بدھ کی دیر رات سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ حادثے کا شکار افراد ایک وین میں سفر کر رہے تھے۔ رتن گڑھ پولیس اسٹیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ علاقے میں میگا ہائی وے پر بدھ کی رات ایک ٹریلر اور ایک وین میں تصادم ہوا۔ حادثے میں وین میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔اس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کالورام، دلیپ کمار، نیمی چند اور پربھرام کے طور پر کی گئی ہے۔ ٹریلر سجن گڑھ سے رتن گڑھ کی طرف آ رہا تھا جبکہ وین سجن گڑھ کی طرف جا رہی تھی۔ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے آج پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *