اسلام آباد: میجر جنرل بابر افتخار کو فوج کے شعبہ رابطہ عامہ انٹر سرسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا میجر جنرل آصف غفور کی جگہ نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔

میجرجنرل غفور کو 40ویں انفنٹری ڈویژن (اوکارا) میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) بنا کر بھیج دیا گیا۔

جنرل غفور نے ٹوئیٹ کر کے ان سب سے اظہار تشکر کیا جن کے ساتھ وہ اس عہدے پررہتے ہوئے وابستہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *