Major accident in Saharanpur, tractor trolley full of devotees overturns in river, 8 dead, many missingتصویر سوشل میڈیا

سہارنپور،(اے یو ایس) اترپردیش کے سہارنپور میں بدھ دیر شام ایک بڑا حادثہ پیش آگیا۔ یہاں عقیدتمندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ندی میں پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں دو بچوں سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ تقریبا ایک درجن سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سہارنپور حادثہ میں مہلوکین کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے دینے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلی یوگی نے ضلع انتظامیہ کو مہلوکین کے اہل خانہ کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

معلومات کے مطابق بدھ دیر شام سہارنپور کے دیہات کوتوالی علاقہ میں بوندکی گاوں میں ایک مذہبی پروگرام سے لوٹ رہے تقریبا 45 سے زیادہ عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ڈھمولا ندی کے تیز بہاو میں پھنس گئی۔ اس کے بعد جب ڈرائیور نے ٹریکٹر ٹرالی کو ندی کے پانی کے تیز بہاو سے نکالا تو وہ بے قابو ہوگئی اور پلٹ گئی ، جس کے بعد سبھی لوگ تیز بہاو میں بہہ گئے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور لوگوں کو بچانے میں مصروف ہوگئے۔ کافی کوششوں کے باوجود بھی دو بچوں اور دو خواتین سمیت ا?ٹھ افراد کی جانیں تلف ہوگئیں۔ اس کے علاوہ کئی عقیدت مند پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئے۔ بارہ افراد ابھی بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *