ہانگ کانگ: عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد تمام بڑی اور اہم بین الاقوامی ایر لائنزنے ایرانی فضائی پٹی سے اپنی پروازوں کا رخ بدلنا شروع کر دیا ۔
سنگا پور ایر لائنز نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یورپ جانے اور آنے والی اس کی پروازوں کا رخ ایرانی فضائی پٹی سے بدل دیا گیا ۔اور وہ صورت حال پر نظر رکھے ہے اور ضروری ہوا تو اپنے طیاروں کے آنے جانے کے لیے مناسب بندوبست کرے گی۔
تائیوان کی ایوا ایر کی ترجمان نے بتایا کہ یورپ جانے والی اس کی پروازوں نے بدھ کی صبح سے ہی ایرانی فضائی پٹی سے گذرنا بند کر دیا ۔ملیشیا ایر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظراس کی پروازیںایران کی فضائی پٹی سے نہیں گذریں گی۔
امریکہ میں وفاقی ہوابازی انتظامیہ نے تمام غیر فوجی پروازوں کو نوٹس جاری کر دیاکہ وہ عراق، ایران کی فضائی پٹی اورخلیج عمان اور خلیج فارس سے نہ گذریں ۔امریکہ کی سب سے بڑی ایر لائنز بشمول امریکن ایر لائنز اور ڈیلتا فی الحال ایران کی فضائی پٹی سے نہیں جارہیں۔
یونائیٹڈ ایر لائنز نے جون میںجب ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا اسی وقت سے ایرانی فضائی پٹی سے گذرنا بند کر دیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدھ کو علی الصباح یوکرین ایر لائز کا ایک طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 180افراد ہلاک ہو گئے۔