Major lockdown imposed in 7 Pakistan citiesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں کوویڈ19-کی تیسری لہر بڑی شدت کے ساتھ آئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں ایک ہی دن میں ایک ہزار653کیسز ہونے کے بعد یہ پانچواں روز تھا جس میں یومیہ ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اتنے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کے بعد تمام شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کہہ دیا گیا ہے۔

ایک سال بعد دو شنبہ سے جن شہروں میں دو ہفتہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا وہ لاہور،راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ،گوجرانوالہ اور گجرات ہیں۔صوبہ پنجاب کی حکومت سے جاری ایک بیان کے مطابق میجر لاک ڈاؤن کے تحت عوام کے باہر نکلنے اور گھومنے پھرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔ہر قسم کے اجتماعات، ےقریبات و پروگرام خواہ وہ سماجی ہوں ،سیاسی ہوں،مذہبی ہوں یا شادی بیاہ کی تقریبات ہوں ان سب پر مکمل پابندی رہے گی۔

اس پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام شادی خانے ، کمیونیٹی ہال بند رہیں گے اور شامیانے بھی نہیں تانے جاسکیں گے۔تام ہوٹل لنچ و ڈنر کے لیے بند رہیں گے البتہ گھر لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے پورے صوبے میں ہر قسم کے کھیل، ثقافتی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔صوبائی حکومت نے لاہور سمیت تین شہروں کے مزید36محلوں اور کالونیوں میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *