Malala calls for UK leaders to help oppressed Afghan womenتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یو ایس)نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں، یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *