Malaysia landslide death toll rises to 24, with 9 still missingتصویر سوشل میڈیا

کوالالمپور: ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں واقع سیاحتی کیمپ سائٹ کے علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر24ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ ملبے تلے مزید9 افراد کے دبے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے دو خواتین کی لاشیں ایک دوسرے سے لپٹی ہوئی حالت میں ملی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ ماں اور بیٹی کی لاشیں ہیں۔ ضلع پولیس سربراہ سفیان عبداللہ نے بتایا کہ مٹی کا تودہ کوالالمپور سے تقریبا 50 کلومیٹر دور وسطی سیلنگور میں بٹانگ کالی میں ایک کیمپ کی جگہ گر گیا جہاں 90 سے زائد افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے وقت لوگ سو رہے تھے اور اسی وقت ‘کیمپ سائٹ’ سے 30 میٹر اونچی سڑک سے سیاحتی مقام پر مٹی کا تودہ گرا اور تقریبا تین ایکڑ اراضی لپیٹ میں آ گئی۔

عبداللہ نے بتایا کہ کم از کم سات افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور درجنوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زمینداروں کے پاس ‘کیمپ سائٹ’ چلانے کا لائسنس نہیں تھا۔ ‘کیمپ سائٹ’ ایک ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں لوگ وقت گزارنے کے لیے خیمے لگا کر رہتے ہیں۔ ایسی جگہیں مقامی لوگوں میں کافی مشہور ہیں۔لیونگ جم مینگ نے انگریزی روزنامہ نیو سٹریٹس ٹائمز کو بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان ایک زوردار دھماکے کی آواز سن کر بیدار ہوا اور “کیمپ سائٹ” کے علاقے میں زمین کے ہلنے کو محسوس کیا۔ اس نے کہامیں اور میرا خاندان پھنس گئے کیونکہ مٹی نے ہمارے خیمے کو ڈھانپ لیا۔ ہم ایک کار پارکنگ ایریا میں بھاگنے میں کامیاب ہو گئے اور پھر ایک اور لینڈ سلائیڈنگ کی آواز سنائی دی۔ مینگ نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں کوئی تیز بارش نہیں ہوئی، صرف ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ ملیشیا میں اس وقت مون سون بارشوں کا موسم ہے، اور ملک کے ترقیاتی وزیر نگا کور مینگ نے کہا کہ حفاظتی جائزہ لینے کے لیے دریاؤں، ندیوں اور پہاڑیوں کے قریب واقع تمام کیمپ سائٹس کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ تقریبا 400 اہلکار راحت اور بچا ؤکے کاموں میں مصروف ہیں، جن کی مدد کے لیے سونگھنے والے کتے بھی تعینات ہیں۔

سیلنگور کے فائر ڈپارٹمنٹ نے راحت اور بچا ؤکے کاموں میں مصروف اہلکاروں کی تصاویر پوسٹ کیں۔ نیوز پورٹل فری ملائیشین ٹوڈے نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نوراجم خامس کے حوالے سے بتایا کہ اب تک جو لاشیں ملی ہیں ان میں سے دو گلے لگنے کی حالت میںملی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماں اور بیٹی ہیں۔ جمعہ کو دیر گئے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ساتھ زندہ بچ جانے والوں کے لیے خصوصی ادائیگیوں کا اعلان کیا۔ نگا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ‘کیمپ سائٹ’ پچھلے دو سالوں سے غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھی اور اس کے چلانے والے کو تین سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *