کوالالمپور: ملیشیا کی عدالت نے میانمار کے 1200 تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر منگل کو روک لگادی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ انسانی حقوق کے دو گروپوں کی ایک درخواست کی سماعت کے بعد دیا ہے کیونکہ ان گروپوں کا دعویٰ ہے کہ مہاجرین میں متعدد پناہ گزین اور نابالغ بھی شامل ہیں۔
عدالت کا یہ حکم ایمنسٹی انٹرنیشنل ملیشیا اور اسائیلم ایکسیس ملیشیا کی جانب سے دائر کرنے کے بعد آیا ہے۔دونوں تنظیموں نے تارکین وطن کو بحریہ کے اڈے تک پہنچانے کے کچھ دیر بعد ہی مقدمہ دائر کیا ، جبکہ میانمار کے تین فوجی جہاز بحری جہازوں کو واپس لینے کے لئے ساحل پر کھڑے ہیں۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل ملیشیا کی ڈائریکٹر کٹرینہ جورنی مالیہ ماو¿ نے کہا کہ عدالتی حکم کے پیش نظر ، حکومت کو اس کا احترام کرنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ آج 1200 تارکے وطن میں سے کسی کو بھی آج ملک بدر نہیں کیا جائے۔
ایمنسٹی نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرے گی کہ وہ تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنے پر دوبارہ غور کریں ، کیونکہ وہاں پر ایک فروری کو فوجی تختہ پلٹ ہونے اور منتخب رہنما آنگ سان سوچی کو برطرف کرنے کے بعد انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات عروج پر ہیں
