Mallikarjun Kharge asserts PoK integral part of India after Pak PM Imran Khan raises Kashmir issueتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھرگے نے بدھ کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔کھرگے نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان میں سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ توجہ ہٹانے کے لیے کشمیر کا سہارا لے رہے ہیں۔ کھرگے نے کہا، ”عمران خان کو سیاسی مجبوریوں کا سامنا ہے اور وہ کشمیر کشمیر کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ عمران خان کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔ وہ ہندوستان کی زمین کسی اور کو دینے کی بات کر رہے ہیں۔ ہندوستان یہ برداشت نہیں کرے گا،”۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ”پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم اسے جانے نہیں دیں گے۔ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔”واضح رہے کہ کھرگے کا یہ تبصرہ اس پس منظر میں آیا ہے جب پاکستانی وزیر اعظم نے اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا۔57 رکنی مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل (سی ایف ایم) کے 48ویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں، خان نے کہا، ”ہم فلسطینیوں اور کشمیر کے عوام دونوں کو ناکام کر چکے ہیں۔ مجھے افسوس ہے۔

دنیا کی طاقتوں میں ہمارا کوئی اثر نہیں، وہ ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، ہم ایک منقسم گھر ہیں اور یہ طاقتیں جانتی ہیں۔”پاکستان نے بارہا مسئلہ کشمیر کو او آئی سی میں اٹھانے کی کوشش کی ہے حالانکہ حالیہ برسوں مغربی ایشیا کے کئی اہم رہنماﺅں اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش سمیت اسلامی تنظیم کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *