Man beheads 17-year-old wife, walks in streets with her severed head in Iranتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس)ایران کی نیم سرکاری ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی کے مطابق پولس نے ایک ایرانی شخص کو ،جس نے جنوب مغربی ایران کے اہواز شہر میں مجمع کے سامنے اپنی17سالہ بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا تھا ،گرفتار کر لیا۔نے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کے ساتھ اس کے بھائی کو بھی ،جس نے اس گھناؤنی فعل میں س کی مدد کی تھی گرفتار کر لیا۔ دونوں نے باقاعدہ تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی اس گھناؤنی واردات کا اعتراف کر لیا۔

خیال رہے کہ ایران میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کو سڑکوں پرچلتے دیکھا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا کیا گیا سر موجود تھا۔ یہ سر اس کی بیوی کا بتایا جاتا ہے جسے اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کو ان کے جرم کے چار گھنٹے بعد ہفتے کے روز جنوب مغربی شہر اہواس سے گرفتار کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو دسیوں ہزار لوگوں نے دیکھا جس میں ایک شخص کو ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔”ایلنا“ نے پولیس افسر کرنل سہراب حسین نڑاد کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے اس گھناؤنے جرم کی ممکنہ وجہ گھریلو ناچاقی ہوسکتی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تفتیش ہو رہی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے قتل کے بارے میں یا ریکارڈنگ سے مزید تفصیلات فراہم کیں۔ایرانی پریس کنٹرول کمیٹی نے ہفتے کے روز اہواز میں ایک قاتل کی خبریں اور ویڈیو کلپس شائع ہونے کے بعد ”رکنا“ نیوز سائٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا۔ اس ویب سائٹ پرایک شخص کا اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے کی خبر شائع کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *