نئی دہلی ،(اے یو ایس)دہلی کے شکور پور علاقے میں نشے کے عادی شوہر نے جمعہ کی رات اپنی بیوی اور ڈیڑھ سال کے بچے کا قتل کر دیا اور چار گھنٹے تک لاشوں کے پاس بیٹھا رہا۔ ملزم بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔ بیوی کی شناخت انجلی اور ملزم شوہر کی شناخت برجیش کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ماں بیٹے کی لاشیں تحویل میں لے کر بابو جگجیون رام اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیں اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ معلومات کے مطابق انجلی کی شادی سال 2016 میں برجیش سے ہوئی تھی۔ وہ اپنے شوہر ڈیڑھ سال کے اور چار سال کے بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ برجیش قریبی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ وہ نشے کا عادی تھا اور اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔برجیش کو لگا کہ انجلی کے کسی قریبی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے ڈیڑھ سال کے بچے کو اپنا نہیں سمجھا۔ اسی لیے اس نے اسے مارنے کی کوشش کی۔ اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ وہ جمعہ کی رات نو بجے نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے جھگڑنے لگا۔ اس دوران برجیش نے اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔
اس کے بعد اس نے بیٹے کو بھی قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رات 11 بجے کے قریب قتل کے بعد وہ چار گھنٹے تک لاشوں کے پاس بیٹھا رہا۔ پھر تین بجے اس نے پولیس کو فون کیا۔ پولیس اس کے گھر پہنچی تو خون جمنا شروع ہو چکا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ سبھاش پلیس تھانے کو جمعہ کی سہ پہر تین بجے شوہر کے ذریعہ بیوی اور بچے کے قتل کی اطلاع ملی۔ برجیش نے فون کیا اور بتایا، ‘سر، میں شکور پور سے بول رہا ہوں۔ میں نے بیوی اور بچے کو چھری کے وار کر کے قتل کیا ہے۔