Man shot dead by police after opening fire outside New York cathedral after Christmas carol concertتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چرچ کے باہر کرسمس کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے ایک مسلح شخص کو پولس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

‘نیو یارک پوسٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق مین ہیٹن میں سینٹ جان دی ڈیوائن کے گرجا گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے شام تقریباً 4 بجے پیش آیا ۔

اسی دوران ، ‘ڈیلی نیوز‘ نے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ آؤٹ ڈور کورل کنسرٹ کے اختتام کے بعد سیکڑوں افراد جب وہاں سے جارہے تھے ۔

تو اچانک وہ شخص چرچ کی سیڑھیوں پر نمودار ہوا اور چیخ چیخ کر کہنے لگا مجھے قتل کر دو مجھے گولی مار دو۔ اس کے بعد اس نے سیڑھیوں سے ہی فائر کرنے شروع کر دیے ۔“

پولیس افسران نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جائے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔بھیڑ پر اس شخص کی فائرنگ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *