Manoj Bajpayee: I was close to committing suicideتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:معروف بالی ووڈ اداکارمنوج واجپئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا لیکن ان کے دوست انہیں اکیلا نہیں چھوڑتے تھے۔گزشتہ دنوں اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے فلم انڈسٹری میں اقرباپروری اور ڈپریشن کے باعث خودکشی پر بحث چل رہی ہے۔

ایسے میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے اداکارمنوج واجپئی نے بھی ایک انٹرویو میں اپنی خودکشی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ لوگ مجھ سے مل کر کہتے تھے کہ میں کسی کام کا نہیں ہوں لیکن ان سب باتوں کو سن کر آنکھیں موند لیتا تھا اور ان کی کسی بات پر دھیان نہیں دیتا تھا۔

انہوں مزید بتایا کہ میں انڈسٹری میں باہر سے آیا تھا اور یہاں فِٹ ہونے کی کوشش کررہا تھا، اسی دوران میں نے ہندی اور انگلش بھی سیکھی۔اداکار کا کہنا تھا کہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلے کی کوشش کی تو 3 بار مجھے ریجیکٹ کردیا گیا جس کے بعد میں خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے وقت میں میرے دوست میرے ساتھ سوتے تھے اور مجھے اکیلا نہیں چھوڑتے تھے، وہ اس وقت تک میرے ساتھ رہے جب تک مجھے انڈسٹری میں قبول نہیں کیا گیا۔اقربا پروری پر منوج واجپئی کا کہنا تھا کہ اقرباپروری ہمیشہ ہی رہے گی اور بالی ووڈ میں میرا وجود ہی اقربا پروری کو چیلنج ہے۔

خیال رہے کہ اداکار منوج واجپئی کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں مقام بنایا ہے۔منوج واجپئی کے کیریئر میں ’ستیا‘، ’گینگ آف واسے پور‘ اور ’علی گڑھ‘ جیسی کامیاب فلمیں موجود ہیں اور اب تک یہ 2 بار نیشنل فلم ایوارڈ سمیت دیگر فلمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *