Manoj Sinha to take charge as new Jammu and Kashmir Lieutenant Governorتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعرات کے روز سینئر بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کا نیا لیفٹننٹ گورنرمقرر کر دیا۔

انہیں گریش چندر مرمو کی جگہ جنہوں نے بدھ کے روز استعفیٰ دے دیا ، لیفٹننٹ گورنر بنایا گیا ہے۔راشٹرپتی بھون سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ”صدر کووند مسرت کے ساتھ مسٹر منوج سنہا کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹننٹ گورنر مقرر کررہے ہیں اور ان کا تقرر اسی وقت سے سمجھا جائے گا جب وہ مسٹر گریش چندر مرمو سے چارج لیں گے۔

مرمو نے ،جو مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر تھے، بدھ (5اگست)کی شب لیفٹننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔مرمو کا اکتوبر2019کو تقرر ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرمو کو راجستھا کے 1978کے بیچ کے آئیاے ایس افسر راجیو مہہ رشی کی جگہ ہندوستان کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا(کیگ) مقرر کیا گیا ہے۔ حسن اتفاق سے مرمو نے جموں و کشمیرکو خصوصی درجہ دینے وا لی دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کو دو حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم کرکے علیحدہ مرکزی علاقے بنانے کے فیصلہ کے عین ایک سال بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

مرمو گجرات کیڈر کے 1985کے بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔اور جب وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو مرمو ان کے پرنسپل سکریٹری تھے۔یکم جولائی 1959کو پیدا ہوئے منوج سنہا وزیر اعظم نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ کے پہلے دور میں وزیر مواصلات (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت ریلوے تھے۔

سنہا مشرقی اترپردیش کے غازی پور پارلیمانی حلقہ سے تین بار کے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں لیکن 2019کے لوک سبھا الیکشن میں وہ بہوجن سماج پارٹی کے افضال انصاری سے ہار گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *