Many US airlines and Australian banks hit by online outageتصویر سوشل میڈیا

سڈنی:(اے یو ایس)ویب سائٹس کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈاو¿ن ڈٹیکٹر کے مطابق عالمی سطح پر متعدد کثیر ملکی ویب سائٹس انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہو سکنے کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

ان ویب سائٹس میں ساؤتھ ویسٹ ایر لائنز، یونائیٹڈ ایر لائنز، امریکین ایر لائنز اور ڈیلٹا ایر لائنز جیسی کئی بڑی امریکی ایر لائنز کمپنیاں شامل ہیں ۔علاوہ ازیںآسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں کی بھی انٹرنیٹ تک رسائی بند ہو گئی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں انٹرنیٹ کی سروس کیوں اور کیسے معطل ہوئی مگر تمام بڑے بینک اس سے متاثر ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے بینک کامن ویلتھ بینک نے خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ یہ بندش کئی بینکوں اور ان کے ذیلی اداروں اور سروسز کو متاثر کر رہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق یہ بندش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر دس منٹ سے جاری ہے۔جو بینک سب سے زیادہ متاثر ہیں وہ کامن ویلتھ بینک، ویسٹ پیک، اور اے این زیڈ اور ورجن آسٹریلیا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *