IHC adjourns Avenfield hearing again till Sept 20تصویر سوشل میڈیا

لاہور:(اے یو ایس ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(ناب) کو 27 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے، جس کے دو دیگر جج جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ ہیں، بدھ کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز کیس کی انکوائری کے دوران 2018 میں مریم نواز کو گرفتار کیا۔

مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری لاہور ہائی کورٹ نے منظور کی، اس دوران 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا گیا۔مریم نواز کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ4 برس ہو گئے ہیں اور ناب نے کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا مشروط طور پر معطل کی گئی؟ امجد پرویز نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر کسی شرط کے سزا میرٹ پر معطل کر رکھی ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل یا بیرون ملک نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔امجد پرویز نے استدعا کی کہ مریم نواز4 سال بعد عدالت کے دروازے پر آئی ہیں، اس لیے عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرے. عدالت نے امجد پرویز کے دلائل کے بعد ناب کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *