Masjid Haram: 42 hundred employees served for the convenience of pilgrims in the rainتصویر سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ (اے یو ایس)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل ریذیڈنسی نے مسجد حرام میں بارش ہونے پر نمازیوں اور معتمرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین کوشش کی۔جنرل پریذیڈنسی کی نمائندگی کرنے والی ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ وخدمات نے مسجد حرام میں بارشوں کی سیزن میں خدمات انجام دینے کے لیے 200 سپر وائزرز اور 4 ہزار سے زائد کارکنوں کو کام تفویض کیے جنہوں نے مقدس ترین مسجد کی دیکھ بھال میں حصہ لیا۔ایجنسی کی جنرل پریذیڈنسی کے انڈر سیکرٹری انجینئر احمد بن عمر بالعمش نے بتایا کہ مطاف، نماز کے مقامات، داخلی اور خارجی راستوں میں جیسے ہی بارش ایک چوتھائی گھنٹے میں رک گئی، ہمارا عملہ بارش کے اثرات کو دور کرنے کے لیے متحرک ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسجد حرام کے زائرین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا تاکہ وہ اپنی رسومات کو آسانی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔

حرم کے اندر اور باہر واٹر سکشن کے آلات اور دھلائی کے آلات تقسیم کر کے خشک کرنے کے عمل میں موثر کردار ادا کیا گیا۔ مطاف صحن، بیرونی چوکوں اور مسجد کی چھت میں میکانزم اور آلات کی تعداد تقریباً 500مشینوں اور آلات تک پہنچ گئی۔انجینئر احمد بن عمر بالعمش نے زور دے کرکہا کہ ایجنسی ایسے معاملات کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی تیاریوں کو تیز کر رہی ہے۔ اس نے بارشوں کی تیاری کے لیے ایک احتیاطی منصوبہ بھی تیار کیا ہے جس کی بنیاد پر لیبر کی تقسیم اور نگرانی کے آلات کو مناسب تعداد میں جگہوں پر پہنچایا جائےگا۔ مقدس ترین دونوں مساجد میں آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش ہوتے ہی بارش کی جیکٹس بھی فوری فراہم کردی گئی تھیں اور کافی تعداد میں پلاسٹک واکرز کو مرکزی اور ثانوی داخلی راستوں اور ایسکلیٹرز کے داخلی راستوں پر پھیلا دیا گیا تھا۔ نکاسی آب کے مین ہولز اور معائنہ کے کمروں کی صفائی بھی کی گئی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بلاک نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *