Massive bomb blast near Mosque in Banka Biharتصویر سوشل میڈیا

پٹنہ:بہار کے بانکا کے ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے نوٹولیا میں واقع ایک مسجد کے قریب ایک زبردست بم دھماکہ ہوا جس میں مدرسہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔ دھماکے میں میں ایک شخص ہلاک اور نصف درجن افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے حوالے سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ مدرسے کا ایک حصہ سڑک کے دوسری طرف گر گیا۔ واقعے کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ، یہ دھماکہ اسلام پور کی نوری مسکد کمپلیکس کے قرب واقع مدرسے کے ساتھ ہی واقع ایک کمرے میں ہوا جس میں تالا لگا ہوا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کا علاقہ تھرا اٹھا۔ اس کا ثبوت کمرے کے فرش اور چھت پر بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔

دیہاتیوں کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب زور دار دھماکے کے بعد پورا علاقہ دھویں سے بھر گیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبد الستار مومن کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ مسجد کے امام ہیں۔پولس نے تمام زخمیوں کو ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دی جہاںان کا علاج چل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *