Massive landslide hit Japan city Atomy ,4 killed ,more than 100 missingتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو ( اے یو ایس )جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد تودے گرنے سے کئی عمارتیںتباہ ہو گئیں جس میں کم سے کم 4افراد ہلاک اور 100سے زائد دیگر لاپتا ہیں۔اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی تباہی کے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر لوگ بہت زیادہ خوف زدہ ہیں اور کچھ نے اس لرزہ خیز منظر کو کیمروں میں محفوظ کر لیا ۔

ٹوکیو میں حکام کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر سے متصل شہر اٹامی میں ہوئی اس لینڈ سلائیڈنگ نے سیاہ پانی کے طوفان کے ساتھ مغربی ٹوکیو کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور متعدد مکانات کو تباہ اور سڑکوں کو کیچڑ و ملبہ میں دفن کر دیا۔ ہفتے کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم سے کم100افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

وسطی جاپان کے علاقے شیزوکا کے شعبہ حادثات کے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ حادثہ گرم چشموں کی وجہ سے مشہور اتامی نامی گاو¿ں میں پیش ہفتے کے روز پیش آیا۔شعبہ حادثات کے ایک عہدیدار تاکا میشی سوگیاما نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہونےوالے گھروں میں موجود کچھ افراد کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے جبکہ 100 سے زائد افراد بدستور لاپتا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کچھ لوگ جانیں بچا کر وہاں سے نکل گئے تھے مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں کتنے لوگ بچ پائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *