کوئٹہ: وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور قومی صحت خدمات ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اس ہلاکت خیز کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے کے حوالے سے پاکستان ہاؤس اوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے امیگریشن دفتر میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی صحت سکریٹری ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور صوبائی وزراءظہور بلیدی اور میر محمد عارف محمد حسانی کے ہمراہ تفتان سرحد کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر مرزا نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان میںکورونا وائرس کے کچھ کیسز کا پتہ لگنے سے قطعاً خوفزدہ اور ہراساں نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی پابند ہے ۔ انہوں نے اپنی اس بات پر زور ڈالنے کے لیے یہ بھی کہا کہ حکومت نے موثر اقدامات کے جزو کے طور ر ایران سے، جہاں کہ کوروناوائرس زوروں سے پھیلا ہوا ہے اور اس موذی مرض سے کئی اموات ہو چکی ہیں، متصل سرحد بند کر دی اور ایران سے وطن واپس آنے والے زائرین کو چگئی ضلع کے ایک سرحدی قصبہ تفتان میں اسکریننگ عمل سے گذارنے کے بعد سرحد پر ہی ایک دو ر افتادہ علیحدہ مقام پر ٹہرا دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر مرزا نے نشاندہی کی کہ احتیاطی اور حفاظتی بندوبست میں مزید سدھار لانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *