Meeting of foreign ministers of all Afghanistan's neighbor countries to be held in March endتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستانی وزیر خارجہ ، شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد اور تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے پچھلے اجلاسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرا اجلاس چین کی میزبانی میں مارچ کے اواخر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق نے اتوار کو پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ چین کے چار روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد پہنچنے پر شاہ قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ اور اسلام آباد نے افغانستان کی مدد کے لیے شراکت داری سمیت علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان، چین اور افغانستان کی مشترکہ اسمبلی کی بحالی پر بھی اتفاق کیا تاکہ ہم باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک موثر طریقہ کار استعمال کر سکیں۔

افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس 27 اکتوبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں تہران میں منعقد ہواتھا۔ جبکہ پہلا اجلاس 9 ستمبر کو پاکستان کی میزبانی میں آن لائن طور پر منعقد ہوا۔تھا جس میں ایران، چین، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *