جنیوا: ( اے یو ایس ) یورپی پارلیمنٹ کے درجنوں ارکان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکام پر دہشت گردی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کرے۔العربیہ / الحدث کے نامہ نگار کے مطابق پیر کو بیان یورپی پارلیمنٹ کے 63 ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں یورپی یونین کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایران کے خلاف ٹھوس اور مربوط حکمت عملی اپنائیں۔
یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یوروپین ہیومن رائٹس پینل کوڈ کی دفعات کے جامع نفاذ کے لیے تہران پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں ایرانی حکام کی دہشت گردی کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔قبل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران یورپی یونین نے 80 سے زائد ایرانی عہدیداروں اور اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرستوں میں شامل کیا ہے۔ ان عہدیداروں میں مظاہرین کو کچلنے،ظالمانہ گرفتاریاں اور تحقیقات کے دوران ملزمان سے جبری اعتراف جرم کرانے جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔