Men have 30% higher risk of death than women from COVID-19تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: عام مریض کی خصوصیات اوروبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے کے خطرے کے درمیان ہوئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک ہی عمر اور یکساں طور پر صحتمند مردوں اور خواتین کے مقابلے مردوں میں کوویڈ 19 سے مرنے کا خطرہ 30فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسپتال میں داخل ہونے والے کوویڈ۔19 کے مرد مریض اگر وہ موٹے ہیں یا ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشرکے شکار ہیں توان میں مرنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

امریکہ میں یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسن (یو ایم ایس او ایم) کے سائنس دانوں نے ملک بھر کے 613 اسپتالوں کے تقریبا 67000 مریضوں پر تحقیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ جن مریضوں کو موٹاپا ، ہائی بلڈ پریشر تھا یا ذیابیطس کا صحیح انتظام نہیں تھا ان مریضوں میں موت کا خطرہ زیادہ تھا۔اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان علامات کے ساتھ 20 سے 39 سال کی عمر والے کوویڈ19- مریضوں کو صحت مند ساتھیوں کے مقابلے میں مرنے کا سب سے زیادہ خطرہ پایا گیا۔

مطالعہ سے وابستہ مصنف انتھونی ڈی ہیریس نے کہا ، “بہت سے طریقوں میں علم سب سے طاقتور مانا جاتا ہے ، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ کویڈ 19 میں داخل ہونے والے مریضوں کے مرنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہونے کے پیش نظر علاج مشکل سرجری کرنے کے فیصلے میں اہم ثابت ہوگا۔محققین کا خیال ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ ان خطرات پر غور کرسکتا ہے اور یہ طے کرے کہ انفیکشن کے پہلے کچھ دنوں میںکن کوویڈ19 مریضوں کو اینٹی باڈی دی جائے جس سے وہ صحت یاب ہو سکتے ہیں تو اس طرح اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

مطالعے کے مطابق COVID-19 سے اموات کا سبب عمر سے پتہ چلتا ہے۔اس میں دیکھا گیا کہ اسپتال میں داخل تقریبا 19 فیصد مریض انفیکشن سے مرگئے اس کے بعد پیڈیاٹرک مریضوں میں سب سے کم2فیصد اموات کی شرح پائی گئی۔شرح اموات میں ہر دہائی کے ساتھ شرح اموات میں 34 فیصد اضافہ ہوا دیکھا گیا جس میں 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں۔مطالعہ کی لیڈ مصنف کیترین ای گڈمین نے کہا ، “عمر رسیدہ مریضوں کو اب بھی مرنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے لیکن موٹاپا یا ہائی بلڈ پریشر والے کم عمر مریضوں کو ان کی عمر کے جو ان علامات کے بغیر ہیں کو موت کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *