Mexico: 11 Killed, 3 Injured In shooting on a homeتصویر سوشل میڈیا

میکسیکو سٹی: ہفتہ کی شام میں ایس یو وی سوار نامعلوم بندوق برداروں نے مغربی میکسیکو میں ایک مکان پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں11 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک خاتون اور دو لڑکے زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ صوبہ جلیسکو میں پیش آیا۔حملہ آور ایک ایس یو وی کار سے آئے تھے۔ان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

معلومات کے مطابق پولیس کو گھر کے سامنے فرش پر گولیوں سے چھلنی 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایک نوجوان زخمی حالت میں اندر پایا گیا وہیں دوسرے نوجوان اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔میکسیکو میں ڈرگس مافیا کے مضبوط ہونے سے اکثر گولی باری کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔میکسیکو کا صوبہ جلیسکو سب سے زیادہ پرتشدد اور طاقت ور گروپ نیو جنریشن کارٹیل کا گڑھ ہے ۔

کارٹی گواڈل اجارا اور اس کے مضافات میں منحرف گروپ سے نبرد آزما ہے ۔اس ماہ کے اوائل میں پولس کو گودال اجارہ کے مضافات میں انسانی جسم کے اعضاءسے بھرے 18پلاسٹک بیگ پڑے ملے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *