Mexico Prison Attack: Death toll rises to 26تصویر سوشل میڈیا

میکسیکو سٹی:میکسیکو میں شمالی چہواہوا ریاست کے سرحدی شہرسیوڈاڈجواریز میں واقع ایک جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد اس وقت بڑھ کر 17 ہو گئی جب دوسرے روز یعنی پیر کو مزید9قیدی مارے گئے ۔ہلاک شدگان میں 10 سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔ اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس نے یہ اطلاع دی ہے۔ دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران مجموعی طور پر 27 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔حملے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 10 قیدی اور تین اہلکار شامل ہیں۔

میڈیم سیکیورٹی سینٹر برائے سماجی بحالی نمبر 3 پر اتوار کی علی الصباح حملہ ہوا۔ اس دوران بکتر بند گاڑیوں میں آنے والے مسلح مشتبہ افراد نے جیل کے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی۔ میکسیکو کے وزیر دفاع لوئیس کریسنسیو سینڈووال نے کہا کہ حملے کے بعد جیل کی تلاشی کے دوران 10 “لگڑری سیلز”، ہتھیار، ڈرگس اور 10.7 لاکھ سے زیادہ پیسوس (تقریبا 87,000 امریکی ڈالر) ایک تجوری میں رکھے ملے۔انہوں نے کہا کہ جیل پر دھاوا بولنے والے حملہ آور لاس میکسیکلس نامی ایک جرائم پیشہ گروہ کے رکن تھے، جس کے کابورکہ کارٹیل سے تعلقات ہیں۔ فرار ہونے والوں میں ان کا لیڈر، ارنسٹو الفریڈو پنون شامل ہے، جو ایل نیٹوکے نام سے مشہور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *