Mexico: Wedding resulted in 100 infected with coronavirusتصویر سوشل میڈیا

میکسیکو:( اے یوایس) میکسیکو کی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے افراد کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئی جب تقریب کے ایک تہائی شرکاء کرونا وائرس کی زد میں آگئے اور ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

میکسیکو حکام کے مطابق سرحدی شہر میکسیکالی میں رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے شرکاء میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔میکسیکو کی ریاست باحا کیلیفورنیا کے وزیر صحت کے مطابق میکسیکو کے اداکار کی شادی کی تقریب میں تقریبا 300 افراد نے شرکت کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 3 اکتوبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں ماسک پہننے کی پابندی کو یقینی نہیں بنایا گیا تھا اور نہ ہی مہمانان کے جسم کا درجہ حرارت ماپنے کا کوئی انتظام تھا۔ ان کے مطابق تقریب کے منتظمین نے کرونا وباکے دوران اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے کی اجازت بھی نہیں لی تھی۔”

میکسیکن حکام اس تقریب کی تفتیش میں اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا تقریب میں شریک کسی شخص کو اس بات کا اندازہ تھا کہ اسے کوویڈ 19 ہے یا ہو سکتا ہے۔ میکسیکو کی کچھ ریاستوں میں جان بوجھ کر مرض کو پھیلانا جرم شمار ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں شادی کے شرکاءکو ماسک کے بغیر ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔میکسیکو میں کرونا وائرس کی وباءکے نتیجے میں تقریبا دس لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 86 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *