Migrant workers head home as Delhi imposes 6-day lockdownتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کیجری وال قیادت والی دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے پیر سے ریاست میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے دارالحکومت میں مقیم غیر ریاستی مزدوروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ہی دہلی سے باہر کے لوگوں نے اپنے گھروں کو واپس جانے کے لیے بس اڈوں پر جمع ہونا شروع کردیا۔ جسے بس کے اندر گھسنے کا موقع نہیں مل سکا تو وہ لٹک کر ہی چلے گئے۔ مزدوروں کا یہ ہجوم پچھلے سال کی یادوں کوواپس لانا شروع کر رہا ہے جب دہلی-ممبئی کے مزدور پیدل ہی گھر واپس جانے لگے۔

شام 5:30 بجے کے بعد فرید آباد۔دہلی کی بدر پور بارڈر پر اچانک لوگوں کا رش شروع ہوگیا۔ تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے سڑکوں پر جام لگنے لگا۔ لوگ بس میں سوار ہونے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لےجانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ جب کسی کو جگہ نہیںملی تو کسی نے بس کی چھت پر چھلانگ لگائی تو کوئی پیچھے ہی لٹک گیا۔ یوپی کے علاوہ بہار ، مدھیہ پردیش اور راجستھان جانے والے لوگوں کا گروپ بس اسٹینڈ پر جمع ہوگیاہے۔ لاک ڈاو?ن نافذ ہونے سے قبل سبھی اپنے گھر پہونچناچاہتے ہیں۔دہلی سے اتر پردیش جانے والے بہت سارے تارکین وطن مزدور آنند وہار ٹرمینل پر کھڑے ہوئے بسوں کا انتظار کرتے نظر آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *