Military parade kicks off Queen Elizabeth's historic jubilee celebrationsتصویر سوشل میڈیا

لندن: ملکہ ایلزبتھ دوئم کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر جمعرات سے شروع ہونے والی چار روزہ پریڈ کو دیکھنے کے لیے چمکیلی دھوپ میں ایک بڑا ہجوم وسطی لندن میں جمع ہو گیا۔

پلاٹینیم جوبلی تقریب ملک ایلزبتھ دوئم کے طویل دور حکمرانی کی آخری بڑی تقریب قرار دی جارہی ہے۔ صبح سے ہی برطانوی پرچم لہراتے اور پکنک پاسکٹیں اٹھائے لوگوںنے جوق در جوق بکنگھ پیلیس کے قریب دی مال کا، جہاں 96سالہ ملکہ جلوہ گر ہوں گی، رخ کرنا شروع کر دیا ۔

ایمبولنس سروس ورکر 65سالہ گلبرٹ فالکونر ملکہ کی سالگرہ تقریبات میں شامل ہونے کے لیے اسکاٹ لینڈ سے لندن پہنچے۔انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات رتے ہوئے کہا کہ ہمجانتے ہیں کہ یہ ایک خاص موقع ہے کیونکہ یہ ہوسکاتا ہے ملکہ ایلزبتھ کو ہم کسی عوامی مقام پر آخری بار دیکھ رہے ہوں۔

پریڈ دیکھنے آنے والے ایک اور شخص ڈینیل مرماہ نے کہا کہ یہ نہایت اہم دن ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کسی ایسے حکمراں کو اپنے روبرو دیکھ رہے ہیں جو اتنے برسوں سے حکمرانی کر رہا ہو۔ملکہ برطانیہ اس موقع پر شاہی محل کی بالکونی پر آئیں گی اور فوجی طیاروں بشمول جنگ عظیم دوئم کے علامتی ماڈلوں کے فلائی پاسٹ سے محظوظ ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *