لاہور: پنجاب کے وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹائن کی ہدایت پر تمام چرچ، مندر اور گوردوارے سمیت اقلیتی فرقوں کے سارے مذہبی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام پادریوں، باباو¿ں ، پنڈتوں اور گرنتھیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رضا کارانہ طور اپنی عبادت گاہیں بند رکھیں گے۔وزیر نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تمام اقلیتی فرقوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے اور ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے دستیاب تمام وسائل کا بخوبی استعمال کر رہی ہے۔لیکن پھر بھی یہ تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ باوجود اس کے کہ مذہبی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہایت تکلیف دہ امر ہے حکومت پر اعتماد رکھیں اور ایک قوم اور ملک کی حیثیت سے یہ بہت دانشمندانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ چین کی طرح پاکستان بھی حالات پر جلد قابو پا لے گا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے اور کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے اقدامات پت بھروسہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *