اسلام آباد: لاہور کی ایک احتساب عدالت نے جائیداد کے ایک کیس میںجنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو 12روز کے فزیکل ریمانڈ میںقومی احتساب بیورو کو سونپ دیا۔ابتدا میں عدالت نے 11روز کا فزیکل ریمانڈ پر دیاتھا لیکن مدعا علیہ کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ 24مارچ کو دستیاب نہیں ہوں گے تو عدالت نے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی۔ شکیل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو نے کل اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ 34سال پرانے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف کے دور اقتدار میں غیر قانونی طریقہ سے حاصل کی گئی 54کنال زمین کے ایک مقدمہ میں قومی احتساب بیوروکے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران احسن نے یہ کہتے ہوئے شکیل الرحمٰن کو فزیکل ریمانڈ پر دینے کی بڑی شد و مد سے مخالفت کی کہ ان کے موکل شکیل الرحمٰن کے تئیں بیورو کا رویہ معاندانہ ہے۔احسن نے ایک روز پہلے اپنے موکل کی گرفتاری کو یہ دلیل دیتے ہوئے غیر قانونی بتایا تھا کہ ان کا موکل بیورو سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔میر شکیل الرحمٰن کہیں بھاگے نہیں جا رہے لیکن بیورو نے ان کی ایک نہ سنی اور ان کے موکل کر گرفتار کر لیا۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی قومی احتساب بیورو نے اسی انداز زے گرفتار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 34سال بعد میر شکیل کی گرفتاری قومی احتساب بیورو کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *