نئی دہلی:(اے یو ایس) 100سے زیادہ افریقی باشندوں نے ،جن میں زیادہ تر طلباءشامل ہیں،نیب سرائے علاقے میں پولیس تھانے پر دھاوابول دیا اور تین نائیجریائی شہریوں کوپولیس کے چنگل سے آزاد کرایا۔ اتوار کو صبح سویرے پولیس کی ایک ٹیم نے نیب سرائے میں تین نائیجیریا کے باشندوں کو حراست میں لے لیا۔کیونکہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہورہی تھی اسی دوران علاقے میں رہے دوسرے افریقی طلباءاور شہری وہاں پر جمع ہوئے اور پولیس کو ایسا کرنے سے روک دیا۔
تین میں سے دو شہری پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے لیکن اس کے بعد ایک 22لڑکا فلپ کورڈ کو دوبارہ گرفتار کیاگیا۔ اس دوران افریقی باشندوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعد میں پولیس کو کمک حاصل ہوئی۔ اور انہوں نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر چار نائیجریا کے باشندوں کو گرفتار کیا اوران میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ اس کے فوراً بعد 150سے لیکر200کے قریب نائیچریا ئی شہری پولیس اسٹیشن پ رجمع ہوئے وارساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔پولیس نے کہا کہ ان شہریوں کو یہاں سے وطن بھیجا جائے گا۔
تصویر سوشل میڈیا 