Modi meets top Japanese business leaders, discusses investment avenues in Indiaتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو: (اے یو ایس) جاپان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار آج یہاں جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات اور ان سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتایا۔امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے کواڈرینگولر الائنس (کواڈ) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئےمسٹر مودی نے اپنی کاروباری ملاقاتوں کی شروعات ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن سے کی، اور پھرفاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی،سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون سے بھی ملاقات کی۔

مسٹر اینڈو کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں این ای سی کے کردار کی تعریف کی۔ چنئی انڈمان اور نکوبار جزائر اور کوچی لکشدیپ آپٹیکل فائبر پروجیکٹس میں این ای سی کا تعاون اہم ہے۔ وزیر اعظم نے پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کا خاکہ پیش کیا اور نئی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی ہندوستان میں ٹیکسیشن اور لیبر قوانین میں لبرلائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔مسٹر تاداشی یانائی کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے کاروبار کی ترقی اور پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، ٹیکسیشن اور لیبر ریفارمز اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے میں آسانی کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یونیکلیو کو ہندوستان میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی سمت میں زیادہ سے زیادہ شراکت پر زور دیا۔ مسٹر مودی نے یونیکلو کو پی ایم مترا اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی پیشکش بھی کی۔

مسٹر اوسامو سوزوکی کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان میں سوزوکی موٹرز کے تعاون کو یاد کیا اور کہا کہ اس نے ہندوستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپونینٹس سیکٹر میں پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے پہلے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے لئے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ اور ری سائیکلنگ مراکز کے قیام کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں مقامی اختراعی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مسٹر ماسایوشی سون کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر اعظم نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں سافٹ بینک کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان میں ٹیکنالوجی، توانائی اور مالیات کے شعبے میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

قبل ازیںپیر کی صبح ٹوکیو پہنچنے پرمودی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ٹوکیو پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ”ٹوکیو پہنچا۔ اس دورے کے دوران کواڈ سمٹ سمیت مختلف تقریبات میں شرکت، کواڈ لیڈروں سے ملاقات اور جاپانی کاروباری لیڈروں اور ہندوستانی تارکین سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔“گزشتہ آٹھ سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کا جاپان کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ جاپان میں خاص طور پر ٹوکیو میں ہندوستانی برادری نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے وزیراعظم کے تئیں خلوص و اظہار محبت میں نعرے لگائے۔ یہاں پہنچ کر مودی نے بچوں سے بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *