نئی دہلی: کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کو پھیلاو ¿ سے روکنے کے لیے حکومت نے ملک کی ایک ارب 30کروڑ کی آبادی کے لیے 31مارچ تک کیے گئے لاک ڈاو¿ن کی میعاد میں21روز کی توسیع کردی۔گذشتہ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپنے لائیو ٹیلی کاسٹ خطاب میں ابتدا میں یہ لاک ڈاو¿ن 31مارچ تک کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن منگل کے روز یعنی24مارچ کو اس موذی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نہایت سخت اقدام کرتے ہوئے عوام سے اپنے خطاب میں انہوں نے اس کی میعاد بڑھا کر 14اپریل تک کر نے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل لاک ڈاو¿ن کی شکل دے دی۔ اس دوران لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے اور عالم مجبوری میں باہر نکلنے کی صورت میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔اس نصیحت کی خود وزیر اعظم اور ان کے کابینی رفقاءنے بھی کر کے عملی ثبوت دیا۔ بدھ کے روز وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلائے گئے کابینہ کے اجلاس میں تمام وزراءایک دوسرے سے ایک ایک میٹر سے زائد فاصلہ پر بیٹھے۔واضح ہو کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز اپنے عوامی خطاب میں ملاقات بات کے دوران فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران یہ ضروری ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے ملاقاتوں سلالہ روک دیں اور گھروں تک ہی محدود رہیں۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اگر لوک ڈاو¿ن کے دوران کسی قسم کی لاپروائی برتی گئی تو ملک کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گھر سے نکلا آپ کا یک قدم آپ کے گھر والوں کے حق میں مضر ثابت ہو سکتا ہے۔اسے مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام کو منگل کی رات بارہ بجے تک کی مہلت دی کہ وہ ضروریات کی تمام اشیاءخرید کر ذخیرہ کر لیں اور رات بارہ بجے کے بعد سے شدید ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں۔مسٹر مودی نے لان کیا کہ ملک کےہر صوبے، ضلع، شہر ،قصبہ،تحصیل اورگاو ¿ں میں لاک ڈاو ¿ن رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *