علی گڑھ : مثلِ سالہائے گذشتہ امسال بھی حضرت علی کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پرمحمدیہ سوسائٹی علی گڑھ کی جانب سے بارگاہ محمدی محمد نگر سول لائنس علی گڑھ میںجشن مولود کعبہ کے عنوان سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر مولانا اصغر اعجاز قائمی جلالپوری استاذ شعبہ دینیات اے ایم یو علی گڑھ نے کی مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے انجینئر معراج نشاط،انجینئر خالد فریدی اور ڈاکٹر رضی امروہوی شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر راشد حسین عرف راجو اور سید بصیر الحسن وفا نقوی نے انجام دئیے۔محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے انجینئر خالد فریدی نے کیا جب کہ حدیث کساءکی تلاوت مولانا نوید عباس مظفر نگری نے کی نعتِ سرور کونین اسد جعفر نے پیش کی۔قارئین کے لئے محفل میں پڑھے گئے منتخب اشعار حسبِ ذیل ہیں۔
سانسوں کے تار تار میں موجود ہیں علی
ان سے تو فاصلہ ہی نہیں کوئی دور کا
مولاناڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی
یوم پیدائش ہے ان کی سج گئی بزم طرب
آج کی اس محفل عشرت کے دولہا ہیں علی
ڈاکٹر رضی امروہوی
محفل میں مجھ پہ خاص عنایت علی کی ہے
میں شعر پڑھ رہا ہوں سماعت علی کی ہے
سید بصیر الحسن وفا نقوی
تیرہ رجب کی صبح کو کعبہ کے درمیاں
آئے علی تو کھل گیا چہرہ حضور کا
مولانا زاہد حسین
کیا کیا بیان کیجئے اقوال حیدری
اوراق کہہ رہے ہیں بلاغت علی کی ہے
خالد فریدی
لا فتیٰ الا علی لا سیف الذوالفقار
یہ لکھا پاﺅ گے تم جبریل کا پر دیکھنا
ڈاکٹر عرفان جمالی
خوشنودی رسول مکرم رضائے حق
اس کے سوا نہ کوئی بھی حاجت علی کی ہے
طرب نیازی
اسلام آج نرغہ ظالم کی زد میں ہے
ہو جاﺅ ایک ساتھ ہدایت علی کی ہے
انجینئر معراج نشاط
تطہیر کا نزول ہوا ہے اسی کے گھر
اس واسطے کنیز طارت علی کی ہے
ضیغم زیدی
رہبر بغیر ہوتا ہے گمراہ کارواں
ہر دور ہر صدی کو ضرورت علی کی ہے
سیداسلم جعفری
پوچھا جو ذوالفقار سے دو کس طرح کیے
کہنے لگ کہ یہ تو ذہانت علی کی ہے
روشن علیگ
اس کے علاوہ سید محمد مہدی جلالوی،مظفر حسین مظفر نگری،شاہد حسین جعفری،محمد حسن زیدی،ابوذر نقوی،ثمر عباس وغیرہ نے بھی منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفل کو کامیاب بنانے میں اظہر نقوی،نفیس حسین ،زین الحسن اور شدن بھائی نے اہم کردار انجام دیا۔