بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کو ،جس سے بدھ تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500کے قریب پہنچ گئی ،مزید پھیلنے سے روکنے کی جدوجہد میں مزید کروڑوں لوگوں کو گھر تک محدود رہنے کا حکم دیا ہے۔

چین میں، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد24ہزار سے بھی زائد ہوچکی ہے، حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے کرونا وائرس کی وبا کے مرکزوسطی ہوبئی صوبے سے میلوں دور واقع یکے بعد دیگرے متعدد شہروں پربندشیں عائد کردی ہیں۔

اس وبا سے پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے کیونکہ بیشتر ممالک میںپایا جانے والا یہ وائرس چین سے نہیں آیا ہے۔ اور ایک جہاز پر ،جس میں 3711افراد سوار تھے ،دس مسافروں میں کرونا وائرس کی جانچ رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ۔

انہیں جاپان کے ساحل پرہی طبی نگرانی کے لیے روک لیا گیا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں مزید3887افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سے فلو جیسے اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 24324ہو گئی ہے۔

دیگر ممالک نے ہوبئی صوبے اور خاص طور پر اس کے دارالخلافہ ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا جبکہ بیشتر ممالک نے اپنے شہریوں پر چین جانے اور وہاں سے آنے پر بندشیں لگا دی ہیں۔ ہوبئی صوبہ میںکم و بیش ساڑھے پانچ کروڑ افراد گذشتہ ایک ہفتہ سے عملاً گھروں میں قید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *