More than 15000 died in a single day all over the worldتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار 251 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 42 ہزار 295 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار 809 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 740 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 25 لاکھ 18 ہزار 147 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 92 ہزار 409 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 74 ہزار 659 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 15 ہزار 861 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 451 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 66 ہزار 389 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 26 ہزار 188 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 6 لاکھ 65 ہزار 148 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 11 ہزار 854 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار 812 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 387 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 80 ہزار 378 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 41 ہزار 527 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 29 ہزار 118 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 11 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 47 ہزار 489 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 543 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 23 ہزار 796 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ک±ل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 738 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 59 ہزار 821 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 78 ہزار 399 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 44 ہزار 945 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 84 ہزار 285 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 34 لاکھ 48 ہزار 182 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *