ریاض:(اے یوایس )شاہ عبدالعزیز فاﺅنڈیشن برائے تخلیق ٹیلنٹ ‘موھبہ’ نے ذہنی صلاحیت کی جانچ کے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات کی رجسٹریشن کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پروگرام میں اب تک مملکت کے مختلف علاقوں سے 24 ہزار سے زاید طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ خیال رہے کہ یہ شاہ عبدالعزیز تخلیق ٹیلنٹ فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام گیارہواں سالانہ پروگرام ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے دلچسپی دکھائی ہے۔طلبا وطالبات نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بہترین ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ‘موھبہ’ کو اس پرگرام کے لیے وزارت تعلیم اور ایلوی ایشن کمیشن کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔
قومی ٹیلنٹ فاﺅنڈیشن ‘موھبہ’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 11 سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں طلبا نے نہ صرف ٹیلنٹ پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائی بلکہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا بھی ثبوت پیش کیا ہے۔ پروگرام کے تحت آئندہ چند برسوں کے دوران پروگرام میں تربیت اور ٹریننگ کے لیے 11 ہزار سے زاید طلبا وطالبات کا انتخاب کیا جائےگا۔ بیان میں قومی ٹیلنٹ پروگرام میں تربیت کے لیے منتخب ہونے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں شرکت کے لیے کسی بھی طالب علم کی ‘موھبہ پورٹل’ کے ذریعے رجسٹریشن پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے بعد اسے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ رواں سال طبا کواپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے لیے ورچوئل طریقہ کار اپنانے کی بھی اجازت دی گئی۔ اس آپشن سے 4 ہزار طلبا وطالبات نے فائدہ اٹھایا جو کہ اس پروگرام میں حصہ لینے والے کل طلبا کا 20 فی صد ہے۔
ٹیلنٹ کے معیار پر پورا اترنے والے طلبا کا رواں سال تناسب 28 فی صد رہا۔ اس میں تیسری، چوتھی اور پانچویں جماعتوں کے طلبا بھی شامل ہیں۔ تیسرے درجے پر نویں، دسویں اور گیارہویں جماعتوں کے 38 فی صد طلبا نے پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔اس پروگرام میں مقامی سطح پر 96 اعشاریہ 5 فی صد طلبا سعودی ہیں جب کہ 3 اعشاریہ 5 فی صد غیرملکی بھی اس میں شامل ہیں۔ عربی میں کوایف جمع کرانے والے طلبا کی تعداد 93 فی صد اور انگریزی میں 7 فی صد طلبا شامل ہیں۔
